تحریریں

منہ سے بدبو کیوں آتی ہے؟

بدبودار سانس کی ایک بڑی وجہ منہ موجود بیکٹیریا ہوتے ہیں تاہم اس کے علاوہ بھی سانس میں بدبو آنے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ بھارتی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی نے اپنی ایک رپورٹ میں اس مسئلے سے نجات کے 12ٹوٹکے بتائے ہیں، جو درج ذیل ہیں:۔

اپنے منہ اور دانتوں کی صحت و صفائی کا ہمیشہ خیال رکھیں۔ دانت برش کرنے کے علاوہ دھاگے کے ساتھ دانتوں کے درمیان پھنسے کھانے کے ذرات نکالنا بھی ضروری ہوتا ہے۔ ورنہ یہ ذرات بیکٹیریا کی خوراک بنتے ہیں۔زبان کو صاف کرنے کے لیے کوئی کلینر استعمال کریں۔ ٹوتھ برش سے بھی آپ زبان کو صاف کر سکتے ہیں، تاہم خیال کریں کہ اسے پچھلے حصے تک مکمل صاف کریں۔

چائے اور کافی وغیرہ جیسی کیفین کی حامل اشیاءسے گریز کریں اور پانی اور جوس وغیرہ کافی مقدار میں پئیں اور تازہ سبزیاں اور پھل کھائیں۔

اپنے دندان ساز یا فارماسسٹ کی طرف سے تجویز کردہ ماﺅتھ واش استعمال کریں۔اس کے استعمال کا بہترین وقت رات سونے سے پہلے ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ سونے سے قبل دانت برش کریں اور دانتوں کے درمیان پھنسے ذرات کی صفائی بھی کریں۔

دودھ سے بنی اشیائ، مچھلی اور گوشت کھانے کے بعد دانتوں کی صفائی کریں۔ یہ اشیاءدانتوں کے درمیان اور زبان اور مسوڑھوں پر جمع ہو جاتی ہیں اور بدبو کا سبب بنتی ہیں۔

منہ کی بدبو کی ایک وجہ منہ کا خشک رہنا بھی ہوتی ہے۔یہ اس وقت ہوتا ہے جب منہ میں لعاب بننے کا عمل سست ہو جاتا ہے۔ اگر آپ کو محسوس ہو کہ آپ کا منہ خشک ہو رہا ہے تو شوگر فری ’گم‘ (Gum)چبائیں۔

اپنے ڈینٹسٹ کے پاس باقاعدگی سے جائیںاو ر اگر ضروری ہو تو دانتوں اور منہ کی صفائی کروائیں۔ باقاعدگی سے چیک اپ کروانے سے آپ کا ڈینٹسٹ کوئی بھی بیماری لاحق ہونے سے پہلے ہی اس کی تشخیص کر لے گا اور آپ نہ دانتوں اور مسوڑھوں کی بیماریوں محفوظ رہیں گے بلکہ منہ کی صحت و صفائی بہتر رہنے سے سانس کی بدبو کا مسئلہ بھی لاحق نہیں ہو گا۔

تمباکو نوشی کی لت بھی بدبودار سانس کی ایک وجہ ہوتی ہے۔ یہ لت منہ اور دانتوں کی مجموعی صحت کے لیے بھی نقصان دہ ہوتی ہے۔ اس سے منہ کا کینسر بھی ہو سکتا ہے چنانچہ اس سے چھٹکارا پانے کی کوشش کریں۔

بعض صورتوں میں بدبودار سانس کی وجہ کوئی طبی عارضہ ہو سکتا ہے۔ مثال کے طور پر سانس کی نالی، ناک، گلے اور پھیپھڑوں میں کسی طرح کی انفیکشن اور دیگر کئی طرح کی بیماریاں۔چنانچہ اگر یہ مسئلہ تادیر برقرار رہے تو ڈاکٹر سے چیک اپ کروانا چاہیے۔

اگر آپ ہر کھانے کے بعد دانت برش نہیں کرتے تو پانی خوب پئیں۔ پانی پینے سے منہ کے بیکٹیریا کی صفائی کا عمل تیز ہوتا ہے۔ اس سے منہ میں موجود کھانے کے ذرات بھی صاف ہوتے ہیں۔اس مقصد کے لیے دودھ پینا زیادہ فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے تاہم شوگری مشروبات سےگریز کریں

بہت زیادہ کافی یا چائے مت پئیں۔ اس کی بجائے ہربل یا سبز چائے پینا شروع کریں۔

سگریٹ نوشی ترک کر دیں اور اگر شراب نوشی کی لت میں مبتلا ہیں تو اس سے بھی نجات حاصل کریں کیونکہ اس سے منہ خشک رہنے لگتا ہے، جس کے نتیجے میں منہ سے بدبو آنے لگتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں