تحریریں

سنگاپور: وہ ملک جسے صاف ستھرا رہنے کا جنون کی حد تک شوق ہے

سنگاپور کا ایئرپورٹ آپ کو غیر معمولی نہیں لگے گا لیکن چانگی پہنچ کر آپ کو سنگاپور کا ایک الگ تجربہ ہوتا ہے

میں جب بھی ہوائی جہاز سے باہر قدم رکھتا ہوں تو ٹھنڈک اور آرکڈ چائے کی خوشبو کے سرد جھونکے مجھ سے آن ٹکراتے ہیں۔

سنگاپور کا ایئرپورٹ آپ کو غیر معمولی نہیں لگے گا لیکن چانگی پہنچ کر آپ کو سنگاپور کا ایک الگ تجربہ ہوتا ہے۔

پاسپورٹ کنٹرول ڈیسک کی جانب جاتے اور معطر ہوا سے گزرتے ہوئے، آپ صاف شفاف دیواروں، صاف پانی، انسانی اور روبوٹ کی شکل میں کام کرتا عملہ دیکھیں گے اور اعلیٰ ٹیکنالوجی سے لیس واش رومز بھی جہاں آپ کو فیڈ بیک والی سکرینز دکھائی دیتی ہیں۔

اگر آپ ایئر پورٹ کی عمارت سے باہر نکلیں اور یہ توقع کریں کہ باقی کا سارا شہر اسی طرح صاف ستھرا اور منظم ہو گا، تو آپ کو مایوسی نہیں ہو گی۔

نیو یارک ٹائمز نے اس جگہ کو ایک بار ایسے بیان کیا تھا کہ ‘اتنا صاف جیسا کہ (یہاں) ببل گم بھی ایک کنٹرولڈ مادہ ہے۔’

سنگا پور کو عالمی طور پر اس کے صاف ستھرے راستوں، خوبصورت پارکس اور کوڑے کرکٹ سے پاک گلیوں کے طور پر جانا جاتا ہے۔

لیکن صفائی یہاں فقط جمالیات کی تقاضوں سے بھی آگے کی شے ہے۔ اس چھوٹے سی شہری ریاست میں، جس نے فقط 56 سال پہلے آزادی حاصل کی ہے، صفائی دیگر سماجی ترقی کے اصولوں کے ساتھ ساتھ اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں