تحریریں

تکیے کے نیچے لہسن کا ایک جوا رکھنے کے حیرت انگیز فوائد اگر آپ ایک پرسکون نیند لینا چاہتے ہیں تو اپنے تکیے کے نیچے لہسن کا ایک دانہ رکھ دیں

لہسن کا سب سے زیادہ استعمال کھانے پکانے کے لئے ہوتا ہے لیکن اس کے علاوہ بھی مختلف چیزوں کے لئے اسے استعمال کیا جاتا رہا ہے، جیسے عام سردی کے خلاف لڑنا اور بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں یہ بہت کار آمد ہے

اس سے بھی زیادہ عجیب وغریب استعمال اس کا گھروں سے کیڑوں کے بھگانےاور شیطانوں کو بھگانا تھا لیکن یہ سب خالص توہم پرستی تھی ۔

لہسن کو غذائیت کا پاور ہاؤس کہا جاتا ہے کیونکہ لہسن میں اہم غذائی اجزاء جیسے وٹامن بی 6، مینگنیز، وٹامن سی، سیلینیم اورفائبر وافرمقدار میں پائے جاتے ہیں۔

بہت سے لوگ کا آج بھی یقین ہے کہ لہسن میں حفاظتی خصوصیات موجود ہوتی ہیں اور یہ سچ ہے کہ لہسن کے کچھ حیرت انگیز فوائد ہیں چاہیں اسے کھائیں یا اپنے کمرے میں رکھیں یہ دونوں طرح سے آپ کی مدد کرتا ہے۔

اگر آپ ایک پرسکون نیند لینا چاہتے ہیں تو آپ کواپنے تکیے کے نیچے لہسن کا ایک دانہ رکھ کر سونا چاہئے۔

سننے میں یہ ایک عجیب سی بات لگتی ہے لیکن آپ کو خود محسوس ہو گا کہ واقعی آپ اور دنوں کے مقابلے میں ذیادہ پرسکون نیند لے سکے ہیں۔

کیونکہ لہسن میں موجود سلفر خوشبو کے ساتھ مل کر آپ پر پرسکون اثر ڈالتا ہے۔ لہسن کی بو تکیے کے ذریعے آپ تک تھوڑی سی پہنچ جائے گی جس سے آپ کو زیادہ آسانی سے نیند آنے میں مدد ملتی ہے۔

یہی نہیں بلکہ یہ آپ کی نیند کے معیار کو بھی بہتر بنائے گا یا دوسرے لفظوں میں آپ کہہ سکتے ہیں کہ آپ جلدی اور گہری نیند لیتے ہیں۔

اپنے تکیے کے نیچے ایک یا دولہسن کے دانے چھلکے کے ساتھ رکھیں آپ دیکھیں گے کہ فوری آپ کو اس کا اثر نظر آئے گا۔ آپ بالکل ایک بچے کی طرح سوئیں گے اور اگلی صبح جب آپ اٹھیں گے تونہ صرف تازہ دم ہوں گے بلکہ آپ کو بیڈروم میں لہسن کی بو بھی محسوس نہیں ہوگیجب آپ کو نیند آنے میں دشواری ہو لہسن کی لونگ کو پیس کر ایک گلاس میں تھوڑا سا گرم دودھ اور شہد ملا کر پی لیں اس کا ذائقہ تھوڑا بھاری ہوتا ہے لیکن یہ پرسکون نیند کے لئے مدد کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں