تحریریں

سرکاری نوکری کے ششکے

سرکاری نوکری کا کیا مطلب ہے؟
…..
– وقت پر دفتر پہنچنے کی کوئی فکر نہ ہونا۔
– وقت سے دو تین گھنٹے پہلے ہی دفتر سے واپس آ جانا۔
– جمعے کے دن تقویٰ کی آڑ میں برائے نام حاضری۔
– کارکردگی کیسی بھی ہو، ہر سال تنخواہ میں دس فیصد اضافہ ملنا۔
– کسی بھی نااہلی کی صورت میں نوکری سے نوکری قائم رہنے کی تسلی۔
– گردوں، معدے، بڑی آنت، ہرنیا وغیرہ کے ٹیسٹ کروانے کے بہانے غائب رہنا۔
– کئی کئی سال چھٹی لے کر پی ایچ ڈی یا تربیتی کورس کرنے کا ڈھکوسلہ۔
– لوگوں کے کام کرنے اور دیگر محکموں میں اپنے کام کروانے کی سہولت۔
– ہر وقت پھیکی زندگی کا گلہ کرنے کے لیے کافی فرصت میسر ہونا۔
– علاج، تعلیم وغیرہ میں فنی حوالوں سے معاونت اور آسانی حاصل ہونا۔
– گریچوایٹی/پراویڈنٹ فنڈ کی کمیٹی نکلنا۔
– کاغذات کو سٹیپلر لگانے کی بجائے سوراخ کر کے ڈوری پرونا۔
– فائلوں کے فولڈر کو بیہودہ انداز میں باندھنا اور کھولنا۔
– کام کیے بغیر تنخواہ لینے کے بعد تاحیات پنشن کی مراعات۔
– موٹر سائیکل یا گاڑی پر سبز نمبر پلیٹ لگی ہونا۔
-فائلوں کا انبار لگائے رکھنا تاکہ مصروفیت کا تاثر ملے، حالانکہ یہ نااہلی کی علامت ہے۔
– ہڑتالوں اور احتجاجی تحریکوں کی بدولت کئی کئی دن چھٹی ملنا۔

یہ بھی پڑھیں