تحریریں

واٹس ایپ کا ایسا فنکشن جس کے ذریعے آپ خود کو پیغام بھیج سکتے ہیں

کیا آپ نے کبھی ایک ایسے واٹس گروپ کو اپنے آپ کو نوٹس بیجھنے کے لیے استعمال کیا ہے جو آپ چھوڑ چکے تھے؟

واٹس ایپ نے آپ کی بات سن لی ہے اور ایک ایسا فیچر متعارف کروایا ہے جس کے ذریعے آپ خود کو پیغامات بھیج سکتے ہیں اور ایپ میں ہی ایک نوٹس فائل رکھ سکتے ہیں۔

بزنس گروپ میٹا میں فیس بک اور انسٹاگرام کے علاوہ واٹس بھی شامل ہے۔ واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ ’اپنے آپ کو پیغام بھیجنا عام بات چیت کرنے جیسا ہی ہو گا۔

تاہم آپ آڈیو اور ویڈیو کالز نہیں کر سکیں گے، نوٹیفیکیشن سائلینٹ نہیں کر سکیں گے، بلاک یا رپورٹ نہیں کر سکیں گے یا اپنا آن لائن سٹیٹس نہیں دیکھ سکیں گے۔‘

اسے استعمال کیسے کیا جائے؟

اگر آپ کے پاس اپ ڈیٹ شدہ ایپلیکیشن موجود ہے تو آپ کو صرف اپنے نمبر پر واٹس ایپ میسج بھیجنا ہو گا۔ آپ ایسا اپنے کانٹیکٹس کی فہرست میں اپنے نمبر کا انتخاب کرتے ہوئے کر سکتے ہیں یا پھر اپنا نمبر ایپ میں محفوظ کرنے کے بعد کر سکتے ہیں۔

میٹا نے اس حوالے سے تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین دوسروں سے کی گئی گفتگو کو اس چیٹ میں شیئر کر سکیں گے اور آپ کے فون اور دونوں سرورز پر انکرپٹڈ ہی رہے گی۔

اب کچھ لوگوں کو یہ مسئلہ بھی درپیش ہو گا کہ وہ اپنے ساتھ کی گئی چیٹ تک آسانی سے رسائی کیسے حاصل کر سکتے ہیں۔  

اس کے لیے آپ ایک ایسا فیچر استعمال کر سکتے ہیں جو آپ کے فون میں تو موجود ہے لیکن آپ کو اس کے بارے میں علم نہیں ہے۔

اگر آپ کے پاس ایک اینڈراؤڈ فون ہے تو اپنے ساتھ ہونے والی چیٹ کو دیر تک پریس کریں تو ’پن چیٹ‘ کا آپشن نمودار ہو گا۔

اگر آپ ایک آئی فون صارف ہیں تو چیٹ کو رائٹ سوائپ کریں اور آپ کو وہی آپشن نظر آئے گی۔

اس آپشن کے ذریعے آپ تین کے قریب چیٹس کو فہرست میں اوپر رکھ سکتے ہیں تاکہ آپ کو انھیں دوبارہ ڈھونڈنا نہ پڑے۔

واٹس ایپ لاطینی امریکہ سمیت دنیا بھر میں فوری میسجنگ کے لیے استعمال ہونے والی مقبول سروس ہے۔

یہ بھی پڑھیں