دو چیزیں آپ کی وضاحت کرتی ہیں : آپ کا صبر جب آپ کے پاس کچھ نہ ہو اور آپ کا رویہ جب آپ کے پاس سب کچھ ہو…. 🖤🥀
غلط انسان سے محبت ایک ایسا تلخ تجربہ ہے جو انسان کی زندگی کی ساری مٹھاس ختم کر دیتا ہے……..🖤🥀
جو سہنا سیکھ جائیں پھر وہ کہنا چھوڑ دیتے ہیں۔۔۔!!💯🖤
بوقتِ شام اکٹھے ڈوبتے ہیں
دل اور سورج میں یارانہ بہت ہے..!!🖤🥀
بدبخت ہے وہ شخص جس نے” تعمیرِ ذات“ اور ”کامیاب زندگی“ پر درجنوں کتابیں پڑھیں جبکہ اس کے پاس پڑا مصحفِ قرآنی گرد آلود ہوتا رہا!“🖤🥀
”زندگی کبھی شہد اور مکھن نہیں ہوتی۔ حالات ہر روز نئے ہوتے ہیں۔ قطار میں ایک جیسے دن رات کبھی نہیں آتے۔”🖤🥀
کبھی خود کو اس خوش فہمی میں نہیں رکھیں کہ میری کمی کسی کو اُداس کرے گی، آپ بہتر ہیں تو آپ سے بہترین متبادل بھی ڈھونڈ لیے جاتےہیں…!!!🖤🥀
کبھی کبھار ہماری زندگیوں میں موڑ ایسا بھی آتا ہے جب ہمارے اندر بلا وجہ کی دوستیاں رشتہ داریاں پالنے کی سکت نہیں رہتی۔ ہم کالز ، میسجز جیسے رابطوں سے بہت پرے نکل جاتے ہیں۔
پھر چاہے کوئی یاد کرے نا کرے کچھ برا محسوس ہی نہیں ہوتا ۔❤