مجھے یہ تھمبلز دیکھ کر ششم جماعت کی ہوم اکنامکس کی ٹیچر یاد آگئیں۔انہوں نے سلائی مشین کا ڈبہ بنوایا تھا اس میں یہ ساری چیزیں رکھی گئی تھیں۔ جی یہ انگشتانہ Thimbles ہیں۔ خواتین سوئ دھاگے سے سلائ کڑھائی کرتے ہوئے اسے انگوٹھے یا بڑی انگلی پر پہن لیتی ہیں تاکہ دھاگہ کھنچنے میں سوئ نہ چبھے۔ ہماری والدہ محترمہ کی سنگر سلائ مشین تھی۔ سنگر کی سلائ مشینیں بہت ڈیوربیل ہوا کرتی تھی اور لوگ باگ اپنی بیٹیوں کو سنگر سلائ مشین جہیز میں دیا کرتے تھے۔ ہاتھ سے سلائ کڑھائی کرتے ہوئے تھمبلز استعمال کیے جاتے تھے۔ امریکہ میں لوگ دوسری اشیاء کی طرح تھمبلز بھی جمع کرتے ہیں۔ Copied