تحریریں

سب بدل رہا ہے۔

بھلے وقتوں کی بات تھی…..
لوگ کاغذ پہ احوال لکھتے تھے…
مدتوں پھر اُسے سنبھال کر رکھتے تھے…
جواب کا انتظار کرتے تھے…
وقت کا پہیہ گھوما…
پھر مشینوں نے جگہ لے لی…
اب سیکنڈوں میں احوال پوچھتے ہیں…
دل کرے تو جواب آتا ہے…
ٹھیک ہوں…
دل نہ کرے تو میسج دیکھنے کے تین چار دن بعد بھی جواب دیے بغیر ڈیلیٹ کر دیتے ہیں…
محبت، خلوص، احساس…
منوں مٹی تلے دب گئے۔۔۔

یہ بھی پڑھیں