بال بڑھانے ہیں تو ایلوویرا استعمال کریں، جانیئے ایلو ویرا میں پوشیدہ قدرتی خزانے جو آپ کے چہرے اور بالوں کو خوبصورت بنائیں
ایلو ویرا جسے عام زبان میں گھیکوار, داربو, شبپار, نوکدار پتوں والا پودا بھی کہا جاتا ہے ایلو پودوں کے پتوں سے نکلا ہوا جیل ہے۔ لوگ اسے ہزاروں سالوں سے جلد کو ٹھیک کرنے اور نرم کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ یہ بالوں اور جلد کے امراض سمیت بہت سی بیماریوں کا ایک طویل عرصے سے لوک علاج بھی رہا ہے۔ ایسی کوئی غذا نہیں ہے جس میں ایلو ویرا کی غذائیت ہو، اس لیے اسے سپلیمنٹ یا جیل کی صورت میں استعال کیا جاتا ہے.
ایلو ویرا کے فائدے:
تحقیق جلد کے علاج کے طور پر مقامی ایلو ویرا کے قدیم استعمال کی حمایت کرتی ہے، مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ ایلو جیل جلد کے علاج میں مؤثر ثابت ہوتا ہے۔ اسکے علاوہ یہ بالوں, اور جسم کےاندرونیم سائل کے حل کا بہترین ذریعہ ہے
میتھی دانہ ایک چائے کا چمچ
سب سے پہلے ایک برتن میں ناریل کا تیل ڈالیں اور اسے ہلکی آنچ پر گرم کریں, جب تیل گرم ہو جائے تو اس میں ایلوویرا ڈال کر پکائیں جب وہ ہلکا براؤن ہو جائے تو اس میں میتھی دانہ اور کلونجی شامل کر کے دس منٹ تک پکائیں پھر چولہا بند کر دیں. ٹھنڈا ہونے پر اسے کانچ کی بوتل میں چھان کر رکھ دیں. یہ تیل ہفتے میں تین دن استعمال کریں۔
ایلو ویرا استعمال کرنے کا طریقہ:
بہت سی خواتین کو معلوم نہیں ہوگا کہ اگر ایلو ویرا کو صحیح طریقے سے استعمال نہ کیا جائے تو یہ نقصان کا باعث بھی بن سکتا ہے. اسی لیے آپ جب بھی ایلویرا استعمال کریں تو سب سے پہلے اسے اوپر نیچے کی طرف سے کاٹ کر پانی میں دس منٹ کے لیے چھوڑ دیں ایسا کرنے سے اس میں موجود تمام جراثیم ختم ہو جائیں گے۔