تحریریں

متاثر کن الفاظ-شانزے علی

‏وَلَلۡآخِرَةُ خَیۡرُلَّكَ مِنَ الاُؤلٓی
تمہارا مستقبل تمہارے ماضی سے بہتر ہوگا✨

‏سوچـو وہ ربـــ کیسـا ہـو گا جِس کـــے نامـوں میـں ہـــی آپــــ کـــے سـارے جوابــــ ہـوں ♥️

‏مجھے سردی اس لئے بھی پسند ہے
کیوں کہ دور دور سے آنے والی "اذان” کی آواز بھی صاف سنی جاتی ہے ❤

‏”لومڑیوں کے لئے غار ہیں
اور ہوا کے پرندوں کے گھونسلے ہوتے ہیں
لیکن ابن آدم کے پاس سر رکھنے کو کوئی کندھا نہیں”.

~سینٹ لیوک

میں نے آزاد کر دیا ہر وہ رشتہ ہر وہ انسان جو بیزار ھے مُجھ سے
مُجھے نہ اب کسی کی خواہش ھے
نہ ہی کسی کی خواہش کا احترام کرنا ھے
نہ ہی جانے والے کو روکنا ھے
نہ ہی آنے والے کا استقبال کرنا ھے
آنے والا اپنی حالت کا خود ذمہ دار
اور جانے والا خود اپنے فیصلے کا اختیار رکھتا ھے۔

مشکلات زندگی کا حسن ہیں
جو ان پر قابو پالیتا ہے
وہ زندگی کو بامعنی اور بامقصد بنا لیتا ہے
یقین رکھیں
ہر رات کے بعد صبح بخشنے والا آزمائشیں ضرور دیتا ہے لیکن آزمائش میں کبھی تنہا نہیں چھوڑتا ہے
آزمائش تو اللہ اپنے خاص بندوں کی تربیت کے لیے دیتا ہے…. 🖤🥀

کسی کو کچھ دینا ہی ہدیہ
نہیں ہوتا بلکہ کسی پر غصہ آ جائے تو اس کا اظہار نا کرنا کسی کے راز معلوم ہو تو اس کو چھپانا اور کسی کی عزت کو تار تار کرنے سے اپنی زبان کو بچانا بھی ہدیہ ہی ہے ۔ 🖤

‏” اور ایک دن ہم بغیر الوداع کہے ہی رخصت ہوجائیں گے "🖤🥀

‏اور جب "مقام صبر” پر دل "اظہار شکر” کرنے لگ جائے تو سمجھ لو تمہارے ﷲ کو تمہارا "صبر” کرنا پسند آ گیا ہے♥️

‏°°°وَصَوَّرَكُمْ فَأَحْسَنَ صُوَرَكُم ○
اور اُس نے تمہاری صورت بنائی اور کیا ہی خوبصورت بنائی ! ✨💫

کہا جاتا ہے کہ شر کا دروازہ آنکھ ہے ، ہر برائی آنکھ کے ذریعے ہی دل کو للچاتی ہے-

تو پھر کیا یہ سمجھا جائے کہ سب نابینا برائی سے پاک ہیں ؟
نیکو کار ، پرہیز گار ہیں ؟

اور اگر ایسا نہیں ہے تو پھر برائی کی وجہ کچھ اور ہے
برائی ہو یا بھلائی ، وہ آپکے اندر موجود ، آپکے خیالات ہیں
اگر آپ کے خیال پاک ہیں
تو آپ پاک اگر خیال برے ہیں تو آپ برے۔

✍🏻 اشفاق احمد رحمتہ اللہ علیہ

یہ بھی پڑھیں