سرکاری نوکری کا کیا مطلب ہے؟ ….. – وقت پر دفتر پہنچنے کی کوئی فکر نہ ہونا۔ – وقت سے دو تین گھنٹے پہلے ہی دفتر سے واپس آ جانا۔ – جمعے کے دن تقویٰ کی آڑ میں برائے نام حاضری۔ – کارکردگی کیسی بھی ہو، ہر سال تنخواہ میں دس فیصد اضافہ ملنا۔ – کسی بھی نااہلی کی صورت میں نوکری سے نوکری قائم رہنے کی تسلی۔ – گردوں، معدے، بڑی آنت، ہرنیا وغیرہ کے ٹیسٹ کروانے کے بہانے غائب رہنا۔ – کئی کئی سال چھٹی لے کر پی ایچ ڈی یا تربیتی کورس کرنے کا ڈھکوسلہ۔ – لوگوں کے کام کرنے اور دیگر محکموں میں اپنے کام کروانے کی سہولت۔ – ہر وقت پھیکی زندگی کا گلہ کرنے کے لیے کافی فرصت میسر ہونا۔ – علاج، تعلیم وغیرہ میں فنی حوالوں سے معاونت اور آسانی حاصل ہونا۔ – گریچوایٹی/پراویڈنٹ فنڈ کی کمیٹی نکلنا۔ – کاغذات کو سٹیپلر لگانے کی بجائے سوراخ کر کے ڈوری پرونا۔ – فائلوں کے فولڈر کو بیہودہ انداز میں باندھنا اور کھولنا۔ – کام کیے بغیر تنخواہ لینے کے بعد تاحیات پنشن کی مراعات۔ – موٹر سائیکل یا گاڑی پر سبز نمبر پلیٹ لگی ہونا۔ -فائلوں کا انبار لگائے رکھنا تاکہ مصروفیت کا تاثر ملے، حالانکہ یہ نااہلی کی علامت ہے۔ – ہڑتالوں اور احتجاجی تحریکوں کی بدولت کئی کئی دن چھٹی ملنا۔