تحریریں

یوم عرفہ کا دن:تحریر -حیا تعبیر

🤲 *یوم عرفہ کا دن۔۔۔!*🤲

🔸اگر کوئی کہے کہ وللہ!
عرفہ کے دن میں مغرب تک قرآن کے 5 پارے پڑھتا رہونگا۔
ہم اسے کہیں گے نہیں!
ہم مانتے ہیں کہ قرآن افضل ذکر ہے لیکن عرفہ کا دن دعا کا دن ہے۔

🔸اور اگر کوئی کہے کہ میں تو آج نماز ہی پڑھتا رہونگا۔
ہم کہیں گے نہیں!
بلکہ آج کا دن(عرفات کا دن) تو دعا کا دن ہے۔

🔸اور اگر کوئی کہے کہ آج میں مغرب تک حجاج کرام میں پانی تقسیم کرونگا اور صدقات دونگا ۔
ہم کہیں گے نہیں!

🔹بلکہ آج کا دن دعا کے لئے ہے۔
🔹آج کا دن آپ کے اپنے نفس کے لیے ہے۔
🔹لہذا اسکو اپنے ہاتھوں سے ضائع نہ کر دینا۔
عرفہ کا دن تو تمہارا اور تمہارے رب کے درمیان دعا کے لئے مخصوص ہے۔
🔹اللہ تعالی کے حضور عرفہ کے دن اپنے اندر جو بھی راز پوشیدہ ہیں انکو باہر نکالیں۔
🔹عرفہ کے دن اللہ کے حضور اپنے غم و شکوہ اور مشکلات کا اظہار کیجئیے۔

🔹 اپنے رب سے مانگئے!
🔹اس نیت سے دعا کیجئیے کہ آپ کو پختہ یقین ہو کہ وہ آپ کی دعا سن رہا ہے،
🔹آپ اپنے رب سے مانگ رہے جو غنی ہے۔
وہ ایسی ذات ہے جو اگر آپ کو عطا کرنے کا اردہ کرے تو کسی کی بھی مجال نہیں کہ اسکی عطا کو آپ سے روک سکے۔
🔹اور اگر وہ آپ کی بخشش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تو کوئی اسے نہیں ٹال سکتا۔

🔸(ذرا سوچئے!) ہم عظمت والے رب (اللہ)سے سوال کرتے ہیں۔
🔸جو بہت باوقار ہے اور آسمانوں پر بلند عرش پر مستوی ہے۔
🔸اور ہر شے اسکے آگے جھکتی اور عاجزی و انکساری ظاہر کرتی ہے۔ (سبحان اللہ)

عرفہ کا دن جہنم سے نجات کا دن ہے جنت کے حصول کا دن ہے۔۔۔۔

مانگیں جو آپ کو چاہیے آج سب ملے گا آج کن فرما دیا جائے گا آپ کی دعاؤں پر ان شاءاللہ۔۔۔۔۔۔۔

جائز مانگئیے… رب ضرور دعائیں قبول فرماتا ہے یقین رکھئیے… رب آپ کے خود سے بھی زیادہ آپکو محبت کرتا ہے اس لیے جائز مانگئیے جو آپکے لیے اچھا ہو رب زیادہ جانتا ہے آپکے لیے کیا اچھا ہے مطمئن رہئیے

یوم عرفہ کے دن خوب خوب دعا کیجئیے

عرفہ کا دن قریب ہے وہ دن کہ جو سال کا بہترین دن ہے۔۔۔۔
اس دن روزہ رکھنا نہ بھولیے عرفہ کا روزہ بہت فضیلت و اہمیت کا حامل ہے۔۔۔۔۔
منقول

یہ بھی پڑھیں