قطر میں اس اتوار سے شروع ہونے والا فٹبال ورلڈ کپ کئی اعتبار سے منفرد ہے۔ یہ نہ صرف کسی بھی عرب ملک میں ہونے والا پہلا ورلڈ کپ ہے بلکہ یہ اس لحاظ سے بھی مختلف ہے کہ یہ سردیوں میں منعقد ہو رہا ہے۔ عموماً ورلڈ کپ مئی، جون یا جولائی میں کھیلا جاتا ہے۔
ایک طرف تو قطر اور فیفا انتظامیہ کو انسانی حقوق کے موضوع پر دنیا بھر سے سوالات کا سامنا ہے تو دوسری طرف شائقین اور فٹبال پنڈٹ اس ورلڈ کپ پر اٹھنے والے اخراجات سے لے کر اس کی مارکیٹنگ اور اس کے انعقاد کے انداز پر بھی بڑھ چڑھ کر بحث کررہے ہیں۔