تحریریں

مصنوعی گوشت/Artificial Meat

Artificial Meat
مصنوعی گوشت ۔۔

سائنس اور ٹیکنالوجی سے ھونے
ے والی ترقی ہر گزرتے دن کے ساتھ ایک کے بعد ایک نئی اور انوکھی ایجاد سامنے لا رہئی ھے ۔۔اور آخر کار کئی سالوں کی ریسرچ کے بعد لیبارٹری میں تیار شدہ گوشت آخر کار بازاروں میں بکنے کے لئے آھی گیا ۔۔۔۔
اب آپ بڑے آرام سے مرغی کا گوشت بغیر مرغی کے اور گائے کا گوشت بغیر گائے ذبح کئے خرید سکیں گے ۔۔۔لیبارٹری میں پودوں سے تیار ھونے والے اس گوشت کو ۔۔Cultured Meat…اور Vitro Meat ..بھی کہتے ھیں ۔۔یہ پودوں سے بنایا ھوا .plant Meat ھے جو جانوروں کے بغیر لیبارٹری میں جانوروں کے cell کی خصوصی نگہداشت کی صورت میں لیبارٹری میں تیار کیا گیا ھے ۔۔۔
پودوں سے حاصل ھونے والا گوشت ذائقے ۔۔استعمال اور شکل و صورت میں بلکل اصلی گوشت کی صورت میں ھے ۔۔
پودوں سے بنایا ھوا یہ مصنوعی گوشت عام طور پر ۔۔۔۔سویا ۔۔مٹر ۔۔پھلیاں ۔۔۔مشروم۔۔ مونگ پھلی ۔۔ناریل کا تیل یا گندم کے گلوٹین سے بنایا جاتا ھے ۔اس کے علاؤہ پودوں سے بننے والے گوشت میں کچھ protein کا مرکب بھی ھوتا ھے ۔
اس مصنوعی گوشت کو سرخ بنانے بنانے کے لئے قدرتی آئل ۔۔۔اور Flavors بھی شامل کیے جاتے ھیں ۔
پودوں کے تیل کو اس مصنوعی گوشت کو چکنا بنانے اور ذائقہ بڑھانے یا چربی کی شکل دینے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ھے ۔۔
امریکی کمپنی مرغی کے گوشت کا متبادل تیار کرنے کے لئے 1200 لٹر کے Bio reactor استعمال کر رہی ھے ۔۔۔۔سنگاپود فوڈ ایجنسی نے حال ھی میں اس مصنوعی گوشت کو اپنے ملک میں بیچنے کی اجازت دی ھے ۔۔۔
امریکہ اور دوسرے ممالک میں یہ گوشت ۔۔Nestle company بنا رہئیے ھے جس کو Nestle Meat کے نام سے مارکیٹ کیا گیا ھے ۔۔یہ گوشت زیادہ تر برگرز بنانے والی کمپنیاں استعمال کر رہی ھیں ۔۔اس کے علاؤہ ۔۔Nuggets اور دوسرے products بھی تیار کئے جاتے ھیں ۔۔پچھلے کچھ سالوں میں مصنوعی گوشت کی مارکیٹ میں بہت اضافہ ھوا ۔۔
امریکہ میں اس وقت گوشت کی مارکیٹ 7 بلین ڈالر ھے ۔۔جس میں پودوں سے بنائے گئے مصنوعی گوشت کی مارکیٹ 1.4 بلین ڈالر ھے ۔۔
تو اب نہ گائے ذبح کرنے کی ضرورت ۔۔نہ مرغی ۔۔اور نہ قصائیوں سے جھگڑے کی ضرورت کہ ھڈیاں ۔۔اور چھیچھڑے کی لڑائی بھی ختم ۔۔۔۔۔
سائنسی سائنسی معلومات😎سائنسی معلومات😎فاروق جاوید۔۔
اس مضمون کی تیاری میں کچھ مواد رپورٹس سے لیا گیا ۔۔

یہ بھی پڑھیں