تحریریں

دل کو چھو لینے والی نظم

میرا لفظ لفظ تراش کر
مجھے حرف حرف تلاش کر
میں”الف” ہوا تو الم ہوا
ہوا "ب” تو باعث غم ہوا
جہاں پ” نے پاؤں جکڑ لئیے
وہیں ت” نے تلوے پکڑ لئیے
کہیں "ٹ” جو مجھ کو ٹکر گیا
وہیں "ث” نے مجھ کو ثمر دیا
کبھی "ج” مجھ کو جلا گیا
کبھی "چ” نے چکر چلا دیا
مگر ” ح” نے حال بدل دیا
اور "خ ” نے خال بدل دیا
تبھی "د” سے دل لگا لیا
اور ” ڈ ” سے ڈنکا بجا دیا
پھر ” ذ” سے ذات کو پا لیا
اک ” ر ” سے رستہ بنا لیا
اک۔ ” ڑ ” سے بات بگڑ گئی
تب۔ ” ز” سے زینت سنور گئی
اور ” ژ” سے ژاژ کا دم گیا
ارے ” س ” سے میں سنبھل گیا
کسی "ش ” نے مجھے دی شعاع
تو "ص” نے مجھے دی صبا
اور "ض ” نے دیا ضابطہ
سرِشام "ط” کے طنز سے
سرِ بزم ” ظ ” کے ظرف نے
میرے "ع” کو دیا عزمِ نو
میرے ” غ” کو کیا غرض گو
یہیں "ف” سے مل گیا فاصلہ
یہیں "ق” سے ملا قافلہ
یہیں "ک” نے کہا کچھ نہیں
یہیں ” گ ” نے گِنا کچھ نہیں
ملا ” ل ” تو اس نے لڑا دیا
میرے” م” نے مجھے آ کہا
تیرا "ن ” تجھ سے نراش ہے
تیرا "و ” وقت کی آس ہے
کہا ” ہ ” نے ہاتھ کو تھام بس
کہا "ء” نے میں ہوں ءام مس
میری” ی” نے آ کے یقیں دیا
بڑی "ے” ، یہاں کی ہے سربراہ
ابھی وقت ہے تو تلاش کر
مجھے لفظ لفظ تراش کر

 

یہ بھی پڑھیں