- سب سے بڑی جنگ میدانوں میں نہیں، انسان کے دل اور دماغ کے درمیان لڑی جاتی ہے۔
جب دل خواب دیکھتا ہے اور دماغ شک کرتا ہے، تو انسان اپنی ہی سوچوں میں الجھ کر رہ جاتا ہے۔ یہی وہ لمحہ ہوتا ہے جہاں ہم یا تو اپنی کمزوریوں سے ہار جاتے ہیں، یا پھر اپنے حوصلے سے جیت جاتے ہیں۔
زندگی کا حقیقی کمال یہ ہے کہ انسان اپنی ذات کو پہچانے، اپنی خامیوں کو قبول کرے، اور اپنے اندر وہ روشنی تلاش کرے جو اندھیروں کو شکست دے سکتی ہے۔
خود پر قابو پانا ہی اصل کامیابی ہے،خودسے ہار جانا سب سے بڑا نقصان ہے - میں نے دیوار سے 2024 کا کیلنڈر اتارا اک نظر ڈالی جہاں
مختلف تاریخوں پر رنگین دائرے بنے تھے
کوئی دائرہ سیاہ تھا
کوئی سفید
کوئی زندگی کے سگنل سے گرین
کوئی محبت کے رنگ سے نیلگوں
تو
بہت سے بےرنگ تھے
جو بے رنگ تھے سب تیری یاد والے دن تھے
میں نے کیلنڈر لپیٹا
ربڑ چڑھایا
اور
اپنے سامان میں رکھ دیا۔
ہمیشہ کے لیے
تین سو پینسٹھ دن موتیوں پہ مشتمل اس لڑی کا پورا سال اس شخص کے نام کہ جس کے جانے پر ہزار دلاسے دئیے گئےمگر سکوں کا ایک سکہ بھی قدرت نے مرے کاسے میں نہیں ڈالا ان آوازوں کے نام جو آج بھی کانوں میں گونجتی ہیں "صبر صبر صبر, پھل میٹھا پھل”لیکن صبر کے اس ایک میٹھے پھل تک کا فاصلہ مجھ کو اندھے کنویں میں گرے ایک نابینا بچے کا دکھ سمجھا گیا