آج کل گھر یا باہر بازار میں جو چیز سب سے زیادہ دیکھنے کو ملتی ہے وہ ہے کھجور۔ تو کیا آج آپ نے افطار یا سحر میں کھجور کھائی؟ اور کیا آپ کو اس کے فوائد معلوم ہیں کہ آخر رمضان میں روزے دار کے لیے کھجور دستر خوان کا لازمی حصہ کیوں بن جاتی ہے؟
کھجور کے درخت سے حاصل ہونے والے اس پھل کی ابتدا مشرق وسطٰی میں ہوئی لیکن اب اسے ایشیا، امریکہ، میکسیکو اور بحیرہ روم میں شامل ممالک میں بھی اُگایا جاتا ہے۔
کھجوریں ایک گچھے کی شکل میں درخت کے اوپری حصے سے لٹک رہی ہوتی ہیں۔ جیسے جیسے اس پھل سے نمی ختم ہوتی جاتی ہے یہ پک جاتا ہے، اس کی جِلد براؤن ہوتی جاتی ہے اور اس پر جھریاں پڑ جاتی ہیں۔
یہ وہ وقت ہوتا ہے جب ان کو ہاتھ کے ذریعے توڑ کر درخت سے اتار لیا جاتی ہےیا پھر کسی مشین کے ذریعے پھل تک پہنچا جاتا ہے۔
جب انھیں درخت سے اتارا جاتا ہے تو یہ کشمش کی مانند دکھائی دیتی ہیں۔ بظاہر خشک جلد کے اندر بہت نمی ہوتی ہے۔
کھجور کے اندر گٹھلی بھی ہوتی ہے اور کھجور کھانے سے پہلے اسے نکال دینا چاہے یا پھر آپ بغیر گھٹلی والی کھجور خرید سکتے ہیں۔
خشک اور تازہ کھجوریں تو سال بھر مل جاتی ہیں لیکن بہترین تازہ کھجور ملنے کا وقت نومبر اور جنوری کے درمیان ہے۔
کھجور کے غذائی اجزاکے پانچ فوائد
کھجور کی مختلف اقسام ہوتی ہیں۔ ان میں مدجول سب سے بہترین ہے۔ یہ کھانے میں زیادہ میٹی اور ذائقےاور جسامت میں زیادہ لیس دار ہے۔
اگر اس کی غذائیت کو دیکھا جائے تو تیس گرام کھجور (پانچ دن لگاتار ایک کھجور) میں مندرجہ ذیل غذائی اجزا ہوتے ہیں:
-
81 کیلریز
-
ایک گرام پروٹین
-
0.1 چکنائی
-
20.4 گرام کاربوہائیڈریٹس
-
20.4 گرام چینی
-
1.6 گرام فائبر
-
210 ملی گرام پوٹاشیئم
-
۔ حفاظتی اینٹی آکسیڈنٹس سے مالا مال
کھجور اینٹی آکسیڈنٹ حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ اسے استعمال کرنے والے دائمی امراض سے بچ سکتے ہیں۔
2۔ آنتوں اور معدے کی صحت کے لیے مددگار
تحقیق کے مطابق اس میں موجود فائبر صحت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ آنت کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے اور طویل عرصے تک رہنے والی بیماریوں کے خطرے کو کم کرتا ہے۔
سنہ 2015 کی ایک تحقیق میں یہ سامنے آیا کہ کھجور کو کھانے سے کولن کینسر کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ کھجور میں شامل فائبر کی بدولت اور پولیفینول کی وجہ سے اس میں جراثیم کش خصوصیات ہوتی ہیں۔
3۔ ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے معاون
کھجور میں ہڈیوں کے لیے کارآمد منرلز شامل ہوتے ہیں جن میں فاسفورس، پوٹاشیم، کیلشم اور میگنیشم شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کھجوروں میں وٹامن بھی شامل ہوتے ہیں جو کہ صحت مند ہڈیوں کے لیے ضروری ہیں۔
4۔ زچگی کے موقع پر مددگار ہو سکتا ہے
کھجور کے بارے میں یہ خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ کھجور ڈائٹ میں شامل کرنے کے علاوہ حمل کے آخری عرصے کے دوران استعمال کرنے سے ممکنہ طور پر قدرتی طریقے سے بچے کی پیدائش ممکن ہوتی ہے اور ادویات یا آپریشن کا امکان کم ہو جاتا ہے۔
یہ بھی خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ کھجور کے استعمال سے حاملہ خاتون کا لیبر کا دورانیہ کم ہوجاتا ہے۔ کھجور میں موجود مرکبات عورت میں زچگی کے مرحلے میں متحرک ہونے والے ہارمونز آکسیٹوسن کے لیے مدگار ہوتے ہیں۔
5۔ چینی کا متبادل
پانی میں کھجور کو گھول کر بنانے والے پیسٹ یا سیرپ میں کم شوگر ہوتی ہے یعنی اس کا جی آئی لیول کم ہوتا ہے۔ اسی طرح اس کا فروکٹوس لیول بھی کم ہوتا ہے۔ اس میں دیگر میٹھی اشیا کے مقابلے چینی کی کم مقدار ہوتی ہے۔
کیا کھجور کھانا ہر کسی کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے؟
ہو سکتا ہے کہ کچھ لوگوں کو کھجور سے الرجی ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ کھجور میں موجود سلفائٹس کی وجہ سے ہو سکتا ہے کہ کچھ لوگوں میں الرجی کی علامات ظاہر ہوں۔
ان علامات میں یہ ہو سکتا ہے کہ کھانے والے کو منھ میں یا زبان پر خارش، چھینکیں آنا یا ناک کا بہنا وغیرہ شامل ہیں۔
اگر آپ میں مندرجہ بالا میں سے کوئی علامات ظاہر ہوں تو آپ اپنے جنرل فزیشن سے رابطہ کریں۔
اور اگر اس سے زیادہ سیریس علامات ظاہر ہو جائیں تو ایمرجنسی سروسز سے رابطہ کر کے فوری طبی امداد حاصل کریں۔ برطانیہ کے صحت عامہ کے ادارے این ایچ ایس کی ویب سائٹ پر کھجور سے ہونے والی الرجیز کی تفصیلات حاصل ہوسکتی ہیں۔
دریں اثنا بحیثیت مجموعی کھجوریں آپ کے لیے اچھی ہیں۔
اس کی بہت سی وجوہات ہیں جن کی بنا پر آپ کو کھجور کو اپنی خوراک میں شامل کرنا چاہیے۔
یہ کیلشیم، میگنیشیم اور پوٹاشیم کے علاوہ وٹامن کا بھی ذریعہ ہے۔ یہ مضبوط ہڈیوں کے لیے معاون ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کھجور میں فائبر کی بھی بڑی مقدار ہوتی ہے۔ یہ ہاضمے کے لیے بہت اچھی چیز ہے۔
یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ کھجور ہی سب میھٹوں میں وہ میٹھا ہے جس میں شوگر لیول کم ہے۔ یہ سنیکس کے طور پر بھی اچھا ہے۔