کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا مستعفی ہونے کا اعلان
کینیڈن وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مستعفی ہونے اور آئندہ انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان بھی کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جسٹن ٹروڈو کا کہنا ے کہ نئے وزیراعظم کے انتخاب تک فرائض سرانجام دیتا رہوں گا، حکومت منتخب کرنے کے طریقہ کار میں ترمیم نہ کرنے کا افسوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئے وزیراعظم کے انتخاب تک کینیڈین پارلیمنٹ معطل رہے گی، پارٹی صدارت بھی چھوڑ دی آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا۔
رپورٹ کے مطابق جسٹس ٹروڈو نے اپنی جماعت میں مخالفت پر استعفیٰ دیا، گزشتہ ماہ کینیڈین وزیر خزانہ نے ان سے اختلافات پر استعفیٰ دیا تھا۔
53 سالہ جسٹن ٹروڈو نے 2015 میں کینیڈا کی وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا تھا اور وہ اس کے بعد بھی مسلسل 2 انتخابات جیت چکے ہیں۔
انکے مخالفین کا کہنا ہے کہ ٹروڈو کی غلط امیگریشن پالیسی لاکھوں کی تعداد میں تارکین وطن کی کینیڈا آمد کا باعث بنی جس سے پہلے سے دباؤ کا شکار ہاؤسنگ مارکیٹ پر دباؤ میں مزید اضافہ ہوا۔
وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے مستعفی ہونے کے ساتھ ہی لبرل پارٹی بھی اپنے سربراہ سے محروم ہو جائے گی جبکہ دوسری جانب رائے عامہ کے جائزوں سے معلوم ہوتا ہے کہ اکتوبر میں ہونے والے انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی کو برتری حاصل ہوگی۔