تحریریں

بجلی کی قیمت کتنی کم ہوئی؟ نیپرا نے عوام کو خوشخبری سنا دی

سرکاری ڈسکوز اور کےالیکٹرک کے صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے، بجلی کی قیمت میں واضح کمی کا اعلان کر دیا گیا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سرکاری ڈسکوز کے لیے فی یونٹ بجلی 75 پیسے جبکہ کےالیکٹرک صارفین کے لیے 49 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق، یہ کمی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، جہاں سرکاری ڈسکوز کے لیے نومبر اور کےالیکٹرک کے لیے اکتوبر کے حساب سے یہ فیصلہ لیا گیا۔ حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے، اور بجلی کی قیمت میں مزید 10 روپے فی یونٹ کمی کے اقدامات بھی زیر غور ہیں

 

یہ بھی پڑھیں