تحریریں

نئی جگہ جا کر نیند کیوں نہیں آتی؟

یہ کیفیت بعض سمندری جانوروں اور بعض پرندوں میں بھی پائی جاتی ہے

ایک مطالعے کے مطابق اجنبی جگہ پر جا کر نیند نہ آنے کی اصل وجہ دماغ کا خطرے سےآگہی کے لیے خبردار رہنا ہے۔

تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ جب لوگ کسی نئی جگہ جاتے ہیں تو دماغ کا بایاں حصہ کسی خطرے سے آگاہی کے لیے مسلسل خبردار رہتا ہے۔لیبارٹری میں رضا کاروں پر کیےگئے تجربے میں پایاگیا کہ دماغ کا بایاں حصہ آوازوں کے ردِ عمل میں زیادہ متحرک رہا۔

یہ کیفیت بعض سمندری جانوروں اور بعض پرندوں میں بھی پائی جاتی ہے۔ تاہم یہ صورتحال نئی جگہ پر گذاری ہوئی پہلی رات میں ہی ہوتی ہے۔

براؤن یونیورسٹی کی یُوکا سساکی کا کہنا ہے کہ ’ایسا ممکن ہے کہ لوگ رات کو خبردار رہنے والی اس کیفیت کو بند کر کے سونے کا طریقہ سیکھ لیں۔‘

انھوں نے کرنٹ بائیولوجی نامی جریدے میں لکھا ’انسانی دماغ بہت لچک دار ہے۔‘

ان کے بقول جو لوگ اکثر نئی جگہوں پر جاتے ہیں ان میں نیند ٹوٹنے کا یہ مسئلہ باقاعدگی سے نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں