سردیوں میں مناسب مقدار میں پانی پینا صحت کے لیے کیوں ضروری؟
طبی ماہرین مختلف امراض اور پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ پانی پینے کا مشورہ دیتے ہیں لیکن سردیوں کے موسم میں مناسب مقدار میں پانی پینا عموماً یاد ہی نہیں رہتا۔
سردیوں کے موسم میں خشک ہوا، گھر کے اندر کا ہیٹنگ کا نظام اور پیاس کی کمی آپ کو پانی کی کمی کا شکار بنا سکتی ہے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق سردیوں کے موسم میں پانی کی کمی آپ کی مجموعی صحت پر اثرانداز ہو
کم درجہ حرارت میں بھی مناسب ہائیڈریشن اشد ضروری ہے۔ ہائیڈریٹ رہنا مختلف جسمانی افعال کو بہتر بناتا ہے اور سردیوں کے موسم کی خشکی سے لڑنے میں جسم کی مدد کرتا ہے۔
سردیوں میں اپنے جسم کی ہائیڈریشن کی ضرورت کو سمجھنا آپ کو پورے موسم میں صحت مند اور توانائی سے بھرپور رکھ سکتا ہے۔
سردیوں کے موسم میں انسانی جسم مختلف اعمال کی سرانجام دہی کے لیے پانی کو استعمال کرتا ہے۔ لہٰذا سردیاں ہوں یا گرمیاں ایک مناسب مقدار میں پانی پینا انسان کو صحت مند اور تندرست رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
توانائی کی سطح کو برقرار رکھنا
ہائیڈریشن توانائی کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے۔ پانی کی ذرا سی کمی بھی تھکاوٹ، توجہ میں کمی اور مزاج میں اتار چڑھاؤ کا باعث بن سکتی ہے۔
پانی پینا توانائی کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
جلد کو بہتر بناتا ہے
سردیوں کی ہوا عموماً خشک ہوتی ہے جس کی وجہ سے خشکی اور جلد کی جلن جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
سکتی ہے۔
مناسب مقتدار میں پانی کا استعمال جلد کی لچک اور نمی کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے جو ان عام سردیوں کی مشکلات سے لڑنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
مدافعتی نظام کو بہتر بنانا
ایک اچھی طرح ہائیڈریٹڈ جسم انفیکشن سے لڑنے کے لیے بہتر طور پر تیار ہوتا ہے۔ پانی لیمفیٹک نظام کو مؤثر طریقے کام کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے جو مدافعتی نظام کے لیے خاص طور پر نزلہ زکام کے موسم میں اشد ضروری ہے۔
ہاضمے کو بہتر بناتا ہے
سردیوں کی غذا عموماً زیادہ بھاری اور غذائی اجناس سے بھرپور ہوتی ہے جو ہاضمے کو سست کر سکتی ہے
پانی پینا آپ کے نظام انہضام کو صحیح طریقے سے چلانے میں مدد دیتا ہے جس سے قبض اور بدہضمی جیسے صحت کے مسائل سے بچا جا سکتا ہے۔
جسم کے درجہ حرارت کو بہتر بناتا ہے
سرد موسم میں بھی انسانی جسم کو اندرونی درجہ حرارت کو مستحکم رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
مناسب ہائیڈریشن تھرموریگولیشن میں مدد دیتی ہے جس سے آپ کا جسمانی درجہ حرارت بیرونی سردی کے باوجود مستحکم رہتا ہے۔