تحریریں

اگر آپ کا بچہ مٹی کھاتا ہے تو گھبرائیں مت، یہ عادتیں اپنائیں

مٹی کھانے کی عادت اکثر چھوٹے بچوں میں دیکھنے کو ملتی ہے، مٹی، دیوار کا کلر یا دیگر ایسی اشیاء کھانے کی جو بچوں میں آئرن کی کمی اور اعصابی کمزوری کا باعث بن سکتی ہے۔

ماہرین اطفال کی جانب سے مٹی کھانے والوں سے متعلق ایک تحقیق میں بتایا گیاہے کہ کم عمری میں بچوں کو ہر چیز اٹھا کر اپنے منہ میں ڈالنے کی عادت ہوتی ہے اسی لیے وہ زمین پر کھیلتے کھیلتے مٹھی میں مٹی بھر کر اٹھالیتے ہیں اور منہ میں ڈالنے لگتے ہیں۔

ماہرین اطفال کا کہنا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو مٹی کھاتا دیکھیں تو گھبرائیں نہیں کیوں کہ جس چیز کا کوئی ذائقہ نہ ہو بچے اسے چھوڑ دیتے ہیں لیکن بعض بچے عادت بنالیتے ہیں مٹی، دیوار کا کلر یا دیگر ایسی اشیاء کھانے کی جو بچوں میں آئرن کی کمی سمیت کئی بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کا بچہ گندگی یا دیگر اشیاء جیسے پینٹ، صابن، کاغذ یا بالوں کو کھاتا ہے تو یہ تشویش ناک بات ہے کیوں کہ ان چیزوں کو کھانے سے جسم میں آئرن کی کمی، غذائیت کی کمی یا اعصابی کمزوری پیدا ہوسکتی ہے۔

ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ اپنے بچوں پر زیادہ سے زیادہ نظر رکھیں اور اگر انھیں مٹی وغیرہ کھاتے دیکھے تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ بچوں پر زیادہ توجہ دے کر اس عادت سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں